Code : 3802 9 Hit

مشرقی شام کے عوام کا امریکی پابندیوں کے خلاف احتجاج

پچھلے مہینے میں شام کے مشرقی علاقوں میں شام کے خلاف قبضے اور نئی امریکی پابندیوں کے خلاف متعدد مظاہرے ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:شامی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ میں خطے میں امریکی اور ترک فوج کی موجودگی کی مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ شام کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی مذمت مظاہرے اور ریلیاں ہورہی ہیں۔
اسی سلسلہ میں شام کے شہر القامشلی کے خربہ عمو گاؤں میں جمعرات کی شام ایک قومی ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے قابض فوج کو ملک سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا۔
خربہ عمو گاؤں کے درجنوں رہائشی آج گاؤں کے چوک میں جمع ہوئےجہاں انھوں نے اپنے ملک کے جھنڈے اور شام کے صدر بشار الاسد کی تصاویر رکھی تھیں۔
مظاہرین میں سے متعدد افراد نے امریکی اور ترک قابض فوج  کی اپنے ملک میں موجودگی کی مذمت نیز امریکی پابندیوں کی مخالفت میں پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین