ولایت پورٹل: یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکیوں نے اعتراف کیا ہے کہ یمن میں قیام امن کا عمل ان کے ہاتھ میں ہے کہ آل سعود کے، انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ امریکیوں نے ثالثی کے ذریعہ ہمیں یہ پیغام بھیجا ہے کہ اگر ہم امن سے راضی نہیں ہوئے تو امن نہیں ہوگا یہاں تک کہ اگر سعودی عرب اس کے لیے تیار بھی ہوجائیں، اس ٹویٹ میں ، الحوثی نے اپنے ٹویٹ میں ’’امریکی محاصرہ یمنی عوام کا قاتل ہے‘‘کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، انہوں نے اسی ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکی سفیر نے دیگر کرنسیوں کے خلاف یمنی ریال کے خاتمے کی دھمکی دی جو امریکی محاصرہ کے یمنی عوام کے قاتل ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔
الحوثی نے مزید کہا کہ مارچ 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر یمن کی امداد معطل کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ بین الاقوامی قانون کے تحت وہ یمن کو ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے امداد فراہم کرنے کے لئے پوری طرح ذمہ دار ہیں اس لیے کہ اس ملک حملہ کرکے اس کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
یادرہے کہ یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز مارچ 2015 میں ہوا ہے جبکہ سعودی اماراتی امریکی اتحاد نے اگست 2016 سے صنعا ایئرپورٹ کو بند کررکھا ہے۔
آپ کے ملک میں قیام امن ہمارے ہاتھ میں ہے؛امریکہ کا یمنیوں کو خفیہ پیغام
یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر صنعا کو دیے جانے والے امریکی خفیہ پیغام انکشاف کیا۔

wilayat.com/p/5020
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین