Code : 3782 8 Hit

امریکہ کی غلامی کر نے سے خطہ میں امن برقرار نہیں ہوسکتا؛ایران کا آل سعود اور آل خلیفہ سے خطاب

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور بحرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اطاعت کر کے خطہ کی سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج (منگل کو) ایک بیان میں سعودی عرب اور بحرین سمیت خطے کے کچھ ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی غلامی کرکے خطہ اور دنیا میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب اور بحرین سمیت خطے کے کچھ ممالک کے عہدیداروں کے بے بنیاد الزامات اور مداخلت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب جیسے ممالک جو خود خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کا ذریعہ ہیں اور سالوں سے  انہوں نے القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرکے خطے میں عدم استحکام کو ہوا بخشی ہے، وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں  جس نے اپنے ذمہ دارانہ طرز عمل کے ذریعے  خطے کے ممالک سے دہشت گرد گروہوں کی برائی کو کم کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہاکہ تعجب کی بات ہے کہ ہمارے ملک پر اسلحہ کی پابندی جاری رکھنے کے لئے امریکی نمائندے کے خطے کے دورے کی حمایت وہ ممالک کررہے ہیں جو پانچ سال سے زیادہ عرصے سے امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ یمنی خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افرادکا قتل عام کررہے ،یہ ایک تلخ لطیفہ ہے جو ہم ان دنوں دیکھ رہے ہیں۔
موسوی نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ممالک غیر معقول بیانات دینا اور آنکھیں بند کرکے امریکہ کی پیروی کرنا بند کردیں جو خود دنیا میں ظلم اور ناانصافی کا مظہر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان ممالک کویہ ماننا کہ امریکہ کی اطاعت کر کے سلامتی حاصل نہیں ہوگی ۔
 انہوں نے مزید کہاکہ خطے میں استحکام اور سلامتی پیدا کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ دشمنانہ سلوک کو تبدیل کیا جائے اور علاقائی تعاون کا رخ کیا جائے۔
 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین