Code : 3038 78 Hit

ایران کے پارلیمانی الیکشن اور عربی میڈیا

عرب کے کچھ ممتاز ذرائع ابلاغ جیسے الجزیرہ اور فرانس 24 عربی نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں ہونے والے الیکشن کے ابتدائی ووٹوں کی گنتی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ انقلابی طبقہ سب سے آگے ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ نے لکھا کہ ایران میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے  اور معلوم ہورہا ہے کہ پارلیمنٹ کی زیادہ تر سیٹیں انقلابی طبقہ حاصل کر لے گا۔
فرانس 24 عربی نے لکھا ہے کہ ایران کے پارلیمانی انتخابات میں  چالیس سال کے عرصہ میں سب سے کم ووٹ پڑے ہیں تاہم انقلابی طبقہ کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔
عربی21 نیوز ویب سائٹ نے عنوان لگایا؛پولینگ بوتھ بند ہوچکے ہیں اور احتمال ہے کہ انقلابی طبقہ نے سیٹوں کو اچک لیا ہے۔
مصری اخبار الوطن  نے یہ ہیدنگ لگاتے ہوئے کہ ایران کے پارلیمانی انتخابات میں انقلابیوں کی کامیابی  کا کیا مطلب ہے؟تجزیہ کیا ہے۔
الوطن کے امور ایران کے تجزیہ کار ہانی سلیمان  نےلکھا ہے کہ  ایران کے پارلیمانی انتخابات کا نتیجہ غیر متوقع نہیں ہوگا  اس لیے کہ ہر علامت یہ بتلارہی ہے کہ انقلابی طبقہ کو کامیابی ملے گی۔
مذکوہ مصری تجزیہ کار نے مزید لکھا ہے کہ یہ انتخابات 2004 کے انتخابات کی طرح ہیں  جس میں ایرانی پارلیمنٹ میں انقلابی طبقہ کی اکثریت تھی اور اس کے نتیجہ میں 2005 میں ایک انقلابی فرد محمود احمدی نژاد صدر بنے، یہ انتخابات بھی بالکل ویسے ہی ہیں اور آنے والے صدارتی انتخابات میں انقلابی طقبہ ہی میں سے کوئی صدرات کے عہدہ پر فائز ہوگا۔






0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम