Code : 3101 10 Hit

صہیونی بستیوں کی تعمیرکے خلاف مظاہرے میں 260سے زائد فلسطینی زخمی

صہیونی حکومت نے مغربی پٹی کے متعدد شہروں میں صہیونی بستیوں کی تعمیرکے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں بے تحاشہ طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں267 فلسطینی زخمی یا دم گھٹنے کا شکار ہوگئے۔

ولایت پورٹل:القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صہیونی حکومت نے مغربی پٹی کے متعدد شہروں میں صہیونی بستیوں  کی تعمیرکے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں بے تحاشہ طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجہ  میں267 فلسطینی زخمی یا دم گھٹنے کا شکار ہوگئے۔
فلسطینی ہلاک احمر کمیٹی نے اس سلسلہ میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے جنوبی نابلس کے قصبہ بیتا ، مشرقی قلقیلیه  میں کفر قدوم اور الخلیل کے قریب الفوار کیمپ میں فلسطینی زخمیوں کی امداد کی ہے۔
مذکورہ بیان میں مزید آیا ہے کہ  بیتا کے نزدیک ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے191 افراد کی طبی امداد کی گئی ہے جن میں ایک 14 سالہ بچہ بھی موجود ہے جس کی پیٹھ میں جنگی گولی لگی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بینان شہر کے قریب جبل العرما کے علاقے پر دھاوا بولا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس فائرنگ شروع کردی۔
شہر کفر قدوم میں بھی ، فلسطینیوں  کی جانب سے صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف کیے جانے والے ہفتہ وار مظاہروں  پر صیہونی فوج نے زہریلی گیسوں فائر کی جس کی وجہ سے متعدد فلسطینی زخمی یا دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम