ولایت پورٹل:المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی (انسانی، انسانی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے متعلق) نے ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں فلسطینی عوام کے اپنی تقدیر کا تعین کرنے کے حق کو تسلیم کیا گیا،فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق مصر نے فلسطینی اتھارٹی کی حکومت کے ساتھ مل کر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی جانب سے یہ قرارداد پیش کی۔
اس خبر رساں ادارے نے مزید کہا ہے کہ اس قرارداد کی اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی اکثریت جن میں یورپی یونین، لاطینی امریکی ممالک، ایشیا اور افریقہ شامل ہیں، نے حمایت کی ہے، اب اسے اگلے مہینے دسمبر کے وسط میں منظوری کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیا جانا ہے۔
اس خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 167 ممالک نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 5 ممالک نے اس کی مخالفت اور 7 ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔ اس قرارداد میں تمام بستیوں میں فلسطینی عوام کے حق کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی تقدیر خود طے کر سکیں اور آزادی حاصل کر سکیں نیز تمام بین الاقوامی قوانین ان کے لیے اس حق کی ضمانت دیتے ہیں اور اسے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل کے حصول کے لیے بنیادی شرط قرار دیتے ہیں۔
درایں اثنا فلسطینی اتھارٹی کے امور خارجہ کے وزیر ریاض المالکی نے بھی اس قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت تمام حقوق کی بنیاد ہے، خاص طور پر ہمارے لوگوں کے لیے جو طویل مدتی نوآبادیاتی قبضے اور نسل پرست حکومت کے تحت ہیں۔
فلسطینیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق ہے:اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے حق کو تسلیم کیا۔

wilayat.com/p/9361
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین