Code : 3199 8 Hit

صہیونی پولیس کے ہاتھوں مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کا زدوکوب

صہیونی پولیس نے اتوار کی شام کو مقبوضہ قدس کے شمال مشرق کے ایک گاؤں پر حملہ کیا اور وہاں کےرہائشیوں کو زد وکوب کرنے کے بعد حراست میں لیا۔

ولایت پورٹل:اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے اتوار کی شام کو مقبوضہ القدس کے شمال مشرق میں واقع العیساویہ گاؤں پر حملہ کرکے وہاں متعدد باشندوں  کا زدوکوب کیا اور دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی پولیس نے العیساویہ گاؤں پر حملہ  کے دوران  کریم احمد عبید اور مجد مروان داری نامی دو نوجوانوں  کو شدید مار پیٹ کے بعد گرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین نے اناطولی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ صہیونی پولیس نے فلسطین اوقاف ادارےکے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، ناج بکیرات کو بھی جنوبی قدس کے قصبے صور باہر میں واقع ان کے گھر پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کیا تاہم کئی  گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا۔
یادرہے کہ دوسال کے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے کہ صیہونی پولیس مختلف بہانوں سے العیساویہ گاؤں پر حملہ آور ہوتی ہے اور وہاں سے باشندوں کو زد وکوب کرنے کے بعد گرفتار کر لیتی ہے یا شہید کر دیتی ہے۔
واضح رہے کہ العیساویہ کی مجموعی آبادی 30000 سے زیادہ ہے اوراس کا شمار مقبوضہ قدس شہر کے ایک کشیدہ حالات کا شکار دیہاتوں  میں ہوتاہے۔

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम