صیہونیوں کے ہاتھوں 21 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئےمغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 21 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونیوں کی معاندانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا، اس وحشیانہ حملے کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں کے مابین زبردست تصادم بھی ہوا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونیوں نے تنازعہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف براہ راست گولہ بارود کا استعمال کیانیز غاصب صیہونی عسکریت پسندوں نے جھڑپوں کے دوران 21 فلسطینیوں کو گرفتاربھی کیا،واضح رہے کہ صہیونیوں نے اس ہفتے مغربی کنارے میں الخلیل جیسے علاقوں پر چھاپہ مار کر درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین