Code : 4409 2 Hit

صیہونیوں کے ہاتھوں 11 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر حملہ کرکے11 فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونیوں کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا، اس وحشیانہ حملے کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں کے مابین زبردست تصادم ہوا، عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونیوں نے تصادم کے دوران فلسطینیوں کے خلاف براہ راست گولہ بارود کا استعمال کیا، صیہونی عسکریت پسندوں نے جھڑپوں کے دوران 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ روزبھی  اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل پر حملہ کیا، صیہونیوں نے اس حملے میں بھی  متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین