صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

ولایت پورٹل:عرب 48 ویب سائٹ نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں ایک نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا، رپورٹ کے مطابق نوجوان فلسطینی کو مغربی کنارے میں ایک رکاوٹ عبور کرنے کی کوشش کے دوران گولی مار کر شہید کیا گیا، فلسطینی وزارت صحت نے بھی نابلس سے تعلق رکھنے والے احمد سالم غانم نامی نوجوان فلسطینی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ جمعے کو بھی اطلاع دی تھی کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع "جنین" میں صیہونی دہشتگردوں نے تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ، فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں شہداء کی تعداد تین بتاتے ہوئے مزید کہا کہ آٹھ دیگر افراد کو صیہونی عسکریت پسندوں نے جنین میں گولی ماری تھی۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی برائے شہداء فلسطین (فلسطینی شہداء کے اہل خانہ کی قومی تنظیم) کی سالانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 357 فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،انجمن کے سکریٹری جنرل محمد صبیحات کا کہنا ہے کہ مختلف صوبوں میں ہونے والی فیلڈ ریسرچ اور اسٹڈیز کی بنیاد پر یہ تمام شہداء یکم اکتوبر 2012 سے 3112//2021تک شہید ہوئے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین