صیہونی فوجی درندوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی نوجوان کو مبینہ طور پر شہید کردیا۔

صہیونی ذرائع نے آج منگل کو اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کو شمال مغرب میں واقع اریئیل شہر کے قریب نشانہ بنایا گیا، صہیونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوجوان شہادت طلبانہ کاروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
عرب 48 نیوز ویب سائٹ کے مطابق  یہ کارروائی نابلس شہر کے جنوب میں " اریئیل " قصبے کے قریب ہوئی،صہیونیوں کے مطابق اس نوجوان نے صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا اور ان میں سے ایک کو زخمی کردیا،عرب 48 کے مطابق  اس نوجوان فلسطینی کو صیہونیوں نے گولی مار کر شہید کردیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین