صیہونی فوجی دہشتگردوں کے ہاتھوں21سالہ فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے ایک 21 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین کے شمالی علاقے جزیرہ نما النقب میں دریجات کے مقام پر اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے ایک 21 سالہ فلسطینی نوجوان صائب عوض اللہ ابو حماد کو گولیاں مار کر شہید کردیا، قابض پولیس نے اسے پولیس مقابلے میں ہلاکت جب کہ شہید کے اہل خانہ نے اسے ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے ابو حماد کو اس وقت گولیاں ماریں جب ابو حماد اور کچھ دوسرے افراد کے درمیان جگڑا ہوا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو دیگر افراد  زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں بئر سبع کے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ادھر اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے حماد کے ساتھ لڑنے والے 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین