Code : 2858 10 Hit

فلسطینیوں کے پر امن مارچ پر صیہونی بربریت کا شکار فلسطینی جوان شہید

فلسطینیوں کے ہفتہ وار واپسی مارچ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان کل رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

ولایت پورٹل:فلسطینی نوجوان عامر منار الحجاره کو 30 مارچ 2018 کو ہفتہ وار واپسی مارچ کے دوران غزہ کی پٹی میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا کل رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا،فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے پرامن واپسی مارچ کا آغازکیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں، اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے،غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیاء، ادویات اوردیگر ضروری سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے،تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک تین سو تیس سے زائد فلسطینی شہید اورکم سے کم بتیس ہزارزخمی ہو چکے ہیں۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम