صیہونی فوجی دہشتگردوں کے ہاتھوں مغربی پٹی میں فلسطینی آفسر شہید

اسرائیلی فوجیوں نے اپنے تازہ جرم میں ایک فلسطینی کیپٹن کو گولی مار کر شہید کردیا۔

ولایت پورٹل:القدس العربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطینی مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے  ایک نوجوان فلسطینی کیپٹن بلال عدنان کو مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع ہووارا چوکی پر گولی مار کر شہید کردیا۔
مذکورہ29 سالہ فلسطینی ، جو شمالی مغربی کنارے میں ٹوباس سکیورٹی اور روک تھام اتھارٹی میں کیپٹن کے عہدے پر فائز ہونے  کے ساتھ قانونی مشیر کی حیثیت سے کام کرتا تھا ، اس کو دو ماہ کا ایک بچہ ہے، ذرائع کے مطابق  صیہونی درندہ فوج نے جائے وقوعہ پر طبی امداد کی اجازت نہیں دی جس کے باعث وہ خون بہنے کی وجہ سے شہید ہوگیا،ا سرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی افسر نے اپنی کار کے اندر سے صہیونی عسکریت پسندوں کی طرف بندوق تانی تھی جس کے بعد فوجیوں نے اسے گولی مار دی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین