Code : 3751 187 Hit

اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے کا اقوام متحدہ کے اعلی عہدہ داروں کے نام خط

اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے مستقل نمائندے نے اس تنظیم کے عہدیداروں کے نام خط لکھ کر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے مستقل نمائندے ریاض المنصور نے رواں ماہ (فرانس) سلامتی کونسل کے چیئرمین اور جنرل اسمبلی کے اسپیکر نیز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے نام تین خطوط ارسال کیے ہیں۔
المنصور نے اقوام متحدہ کے چارٹر (26 جون) کی برسی کے موقع پر عہدیداروں کو بھیجے گئے خطوط میں  چارٹر کی حمایت اور اپنے اہداف کے عزم کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے خود ارادیت ، بنیادی انسانی حقوق اور فلسطینیوں سمیت تمام اقوام کے وقار کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔
المنصور نے مزید کہا کہ مشرقی یروشلم سمیت فلسطین کی کشیدہ صورتحال اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی جرائم کے نتیجے میں جاری کشیدگی کی وجہ سے ان کی درخواست ہر وقت سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہاکہ اسرائیل کے مغربی کنارے کے حصوں کو مقبوضہ علاقوں کے ساتھ الحاق کرنے کے عزم کے نتیجے میں  صورتحال خطرناک حد تک خراب ہوتی جارہی ہے۔
المنصور نے کہا کہ تمام تر انتباہات کے باوجود اسرائیل باقاعدہ طور پر زمینوں الحاق کرنے اورصیہونی بستیاں بسانے پر مبنی اپنی غیرقانونی کارروائیوں  کو جاری رکھے ہوئے ہے، فلسطینیوں کے مزید مکانات کو تباہ اور طاقت کے ذریعہ تباہ اور فلسطینی شہریوں کو بے گھر کررہا ہے۔
اس کے بعد منصور نے صہیونی حکومت کے مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر قبضہ کرنے کے ارادے کو صہیونی حکومت کے جرائم کے تسلسل میں ایک اور جرم قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں قبضے کا خاتمہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس سے دنیا کو پیچھے ہٹنا نہیں چاہئے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین