Code : 3552 6 Hit

صیہونیوں کی عوام فریبی کے خلاف فلسطینیوں کی مہم

فلسطینی کارکنوں نے اسرائیلی فوجی عہدیداروں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے جو سائبر اسپیس میں عربی میں پوسٹ کرکے عربوں میں تل ابیب کی شبیہہ بہتر بنانے کے درپے ہیں۔

ولایت پورٹل:القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق  سائبر اسپیس میں موجود دسیوں ہزار فلسطینی کارکنوں نے فلسطینی سرزمین پر صہیونی فوج کی ترجمان ایوکھا آدرائی اور صیہونی حکومت کے کابینہ کے کوآرڈینیٹر ابو رکن کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کے عہدیداروں خصوصا اس حکومت کے فوجی عہدیدار ایک طویل عرصے سے ورچوئل نیٹ ورکس  خصوصا فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے عربی میں پوسٹیں کرکے عرب صارفین میں صیہونی حکومت کی امیج کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
فلسطینیوں کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کے آغاز کے بعد ، تقریبا  700000 صارفین نے ایسے صفحات کا بائیکاٹ کرنے پر اتفاق کیا ہے جن کا مقصد حقیقت میں سائبر اسپیس میں عوام کی رائے کو منحرف کرنا اور صیہونی حکومت کے جرائم سے رائے عامہ کو موڑنا ہے۔
یادرہے کہ ایوکھا آدرائی صہیونی حکومت کی ان فوجی عہدے داروں میں سے ایک ہیں جو اپنے صفحوں کو سائبر اسپیس میں متحرک رکھتے ہوئے ہمیشہ عربوں کے درمیان اس حکومت کی قبولیت کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین