ولایت پورٹل:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک نے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں شام کے بحران کو مذاکرات کے ساتھ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے مقبوضہ جولان علاقہ سے اسرائیل کی عقب نشینی کا مطالبہ کیا ہے،اسلامی تعاون تنظیم کے اعلامیے کے مطابق فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے،فلسطین سے عالمی قراردادوں کےمطابق اسرائیلی قبضہ ختم کرایاجائے،مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے،آزاد،خودمختارریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے، جن ممالک نے اپنے سفارتخانے یا تجارتی مراکز بیت المقدس منتقل کئے ہیں اعلامیہ میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفارتخانہ واپس تل ابیب منتقل کریں، کیونکہ اس اقدام سے اشتعال انگیزی اور مشرق وسطی میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچےگا،اسلامی تعاون تنظیم نے سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے والے ممالک کے خلاف رکن ممالک سے کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے جولان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے رد کردیا ہے۔
مہر
فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے:اسلامی تعاون تنظیم
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک نے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں شام کے بحران کو مذاکرات کے ساتھ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے مقبوضہ جولان علاقہ سے اسرائیل کی عقب نشینی کا مطالبہ کیا ہے۔

wilayat.com/p/1484
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین