Code : 3273 57 Hit

فلسطین نہ فروخت ہونےوالا ہے نہ تقسیم ہونے والا:حماس

حماس تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی سرزمین کا ایک ٹکڑا بھی صیہونی حکومت کو منتقل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی فلسطین کو تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ ، اسماعیل ہنیہ نے "یوم  ارض" کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین فروخت یا تقسیم ہونے کے لئے نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ نہر سے لے کر بحر تک،راس الناقورہ سے لے کر ام الرشاش تک ایک ہی فلسطین  ہے جو نہ فروخت ہوسکتا ہے اور نہ اس کو تقسیم کیا جاسکتا ہے۔
ہنیہ نے کہا یہ سالگرہ  ہمیں ٹرمپ کے معاہدے اور قابض حکومت کو قانونی حیثیت دینے کی ان کی ناکام کوشش کی یاد دلاتی ہے ، اس کوشش کا جس سے دشمن کو کوئی فائدہ نہیں ہو اور نہ اس نے  ہمارے لوگوں کو ان کے حقوق کی مکمل حمایت کے لئے جدوجہد کے راستے پر گریز کرنے سے روکا۔
حماس کے رہنما  زور دے کر کہا کہ  یہ دن  پورے فلسطین میں استحکام اور مزاحمت کی ترغیب دلاتا ہے ۔
 انھوں  نے مزید کہا کہ میں  ان لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں  جو فلسطین کو یہودی ریاست بنائے جانے اور فلسطینیوں کا تشخص مٹائے جانے  اور انھیں بے گھر کرنے ناپاک عزائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔
اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا کہ حماس کے لئے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے ، یا قدس یا مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔





1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम