Code : 1304 11 Hit

فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب؛ صیہونی بستیوں پر 100 سے زائد میزائل فائر

فلسطین کی تحریک مزاحمت نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صیہونی بستیوں پر 100 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں۔

ولایت پورٹل:فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے اخبار معاریف نے غزہ کے اطراف میں صیہونی آبادی کے علاقوں نٹیووٹ، عسقلان اور شعار ہنیغف پر کئی میزائل داغے جانے کی رپورٹ دی ہے،تحریک مزاحمت کی اس جوابی کارروائی کے بعد صیہونی آبادی کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا اور صیہونی فوجی مکمل چوکس ہو گئے،اس سے قبل غزہ پر صیہونی فوج کے جمعے اور ہفتے کے جارحانہ حملوں میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے،صیہونی حکومت کی اس جارحیت کے بعد حماس نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ہر طرح کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम