Code : 2186 69 Hit

پاکستانی ججوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج حضرات کے سوشل میڈیا استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی  ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ضلعی عدلیہ کے ججزکے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے مکمل پابندی عائد کردی،جاری سرکلرمیں کہا گیا کہ جوڈیشل افسران ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس استعمال نہیں کرسکتے،جوڈیشل کمپلیکس کی اسپیشل کورٹس کے ججزکوبھی سرکلرپرعمل کا حکم دیا گیا ہے جبکہ سیشن جج ایسٹ اورسیشن جج ویسٹ کوسرکلرکی کاپیاں تمام ججزتک پہنچانے کی ہدایت دی گئی،نوٹیفیکیشن کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والے جوڈیشل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی،دوسری جانب پی آئی اے نے بھی فضائی میزبانوں پر سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کردیا ہے۔  دوران ڈیوٹی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کرنے کا مقصد کام کی رفتار کو بہتر بنانا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین