Code : 1256 7 Hit

پاکستان نے60ہندوستانی قید یوں کو رہا کردیا

پاکستان نے ملک میں گرفتار55 ہندوستانی ماہی گیروں اور5 شہریوں کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کردیا۔

ولایت پورٹل:ایکسپریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ملک میں گرفتار 55 ہندوستانی ماہی گیروں اور5 بھارتی شہریوں کو رہا کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں گرفتار55 ہندوستانی ماہی گیروں اور5 شہریوں کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کردیا، ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی اورسعد ایدھی کی ہدایت پرگزشتہ روزرہا ہونے والے ہندوستانی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے کینٹ ریلوے اسٹیشن لایا گیا جہاں ان کو بزنس ایکپریس کے ذریعے لاہور روانہ کردیا گیا،ایدھی ترجمان کے مطابق ایدھی فاٶنڈیشن کی طرف سے ماہی گیروں کو کھانا، سفری اخراجات، تحائف اورفی کس 5 ہزار روپے نقد بھی دیے گئے جب کہ فاٶنڈیشن ان ہندوستانی ماہی گیروں کوخصوصی ایدھی بسوں کے ذریعے واہگہ باڈر روانہ کرے گی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम