Code : 1866 8 Hit

پاکستانی میڈیا امریکہ اور برطانیہ کے میڈیا سے زیادہ آزاد ہے:عمران خان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا برطانوی اور امریکی میڈیا سے بھی زیادہ آزاد ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں 70، 80 چینلز ہیں صرف 3 یا 4 کو شکایت ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کبھی کبھار آؤٹ آف کنٹرول بھی ہوجاتا ہے، برطانیہ میں بھی میڈیا جو چیزیں نہیں چھاپ سکتا، وہ پاکستانی میڈیا نشرکرتا ہے،عمران خان نے مزید کہا کہ ٹی وی پر بیٹھا شخص پاکستانی وزیراعظم کے بارے میں بولتا ہےکہ کل اسے طلاق ہوجائے گی،انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ میڈیا کو حکومت سے نہیں قانونی اور عدالتی طریقوں سے میڈیا واچ ڈاگ کے ذریعے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ 2001ء کے بعد ملک میں فری اور انڈیپینڈنٹ میڈیا آنے کا سب سے زیادہ فائدہ بھی ہمیں ہوا، ورنہ ایک سرکاری ٹی وی تھا جو حکومت کے کنٹرول میں تھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम