Code : 1808 10 Hit

پاکستان کا سب ممالک کے لیےاپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان

پاکستان نے تمام پروازوں کےلئے اپنی ایئر سپیس کھول دی ہیں۔

ولایت پورٹل:جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ہندوستان سمیت  تمام ممالک کے لیے فضائی حدود پر عائد پابندی ختم کردی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے  اطلاعات کے مطابق پاکستان نے تمام پروازوں کےلئے اپنی ایئر سپیس کھول دی ہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب تمام روٹس پروازوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں،اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی ایئر سپیس استعمال کر سکتی ہیں،سی اے اے کے مطابق لاہور سے دہلی،بنکاک، کوالالمپور، سری لنکا اورمچی کی پروازیں بھی بحال کردی گئیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम