ولایت پورٹل:ایکس پریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری بات چیت کوکامیاب بنانا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان باقاعدہ طور دعوت نامے طالبان نائب کمانڈر عبدالغنی برادر اور شیر عباس ستنگزئی کو دوحہ بھجوائے گا کیونکہ طالبان کے یہی دو رہنما امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی مذاکرات کر رہے ہیں،طالبان نائب کمانڈر عبدالغنی برادر کئی سال تک پاکستان کی حراست میں رہے اور انہیں گزشتہ برس امریکہ اور افغان حکومت کے کہنے پر رہا کیا گیا تھا۔
مہر
پاکستان کا افغان طالبان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے افغان طالبان کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دینے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔

wilayat.com/p/1896
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین