Code : 1820 10 Hit

پاکستان نے حافظ سعید کو ہمارے دباؤ میں آکر گرفتار کیا ہے:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حافظ سعید کی گرفتاری پر کہا کہ پاکستان نے اسے امریکی دباؤ پر گرفتار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ 10 برس کی تلاش بسیار کے بعد آخر کار ممبئی حملے کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے، 2 برسوں سے اس کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا تاہم واضح اشارہ حافظ سعید احمد کی گرفتاری کی جانب ہے،قبل ازیں پاکستان حافظ سعید کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی ادارے کو بھی اپنے تحویل میں لے چکا ہے اور بین الاقوامی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے مشتبہ افراد کے اکاؤنٹس کو بھی ضبط کر چکا ہے ،یاد رہے کہ کل پاکستان میں حافظ سعید احمد کی گرفتاری ایسے میں ہوئی کہ چند روز بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम