Code : 1674 8 Hit

پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کا اعلان

پاکستان نے فلسطین پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارےکی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے فلسطین پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے عالمی ادارےکی مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے، فلسطین پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد کا اعلان پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں کیا،اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے، مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے، ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے حصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम