Code : 2167 31 Hit

پاکستان کا مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار

پاکستان نے مودی کو اپنی فضائی حدود سے گذر کر امریکہ جانے سے منع کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:ایکس پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نےہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، اس سے قبل ہندوستانی حکومت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دی تھی لیکن پاکستان نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے، ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکہ جانے کے خواہشمند تھے اور اس سلسلے میں ہندوستانی حکومت کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی تھی کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے لیکن پاکستان نے مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ واضح رہے اس سے پہلے پاکستان نے ہندوستانی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम