Code : 4117 16 Hit

پاکستانی فوج کے سربراہ کی پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ نے پاکستان میں سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

ولایت پورٹل:پاکستانی فوج کے  سربراہ قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی، اس ملاقات کے سب سے اہم موضوعات میں ، خطے میں تازہ ترین صوتحال  پر تبادلہ خیال اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لینا شامل تھا،اس ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کی دلچسپی کے امور ؛ خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ اقتصادی و دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد مئی سے سعودی عرب سے پاکستان کو کوئی تیل نہیں ملا ہے، دو ماہ قبل ختم ہونے والے اس معاہدے کے تحت ، پاکستان نے سعودی عرب سے 3.2 بلین ڈالر کا ایندھن خریدا تھا اور اس کی ادائیگی دیر سے کی تھی۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین