ہماری جنگ نیٹو کے ساتھ ہے:روس

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ہمارے بجائے نیٹو کاروائیاں کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ نیٹو یوکرین میں روس کی جانب سے لڑ رہا ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ نیٹو بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، دریں اثنا، روسی قانون ساز Vyacheslav Volodin نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ یوکرین میں فوجی کارروائیوں میں ہم آہنگی کر رہا ہے، جو ان کے بقول روس کے خلاف فوجی کارروائی میں براہ راست امریکی مداخلت ہے۔
انہوں نے اپنے ٹیلیگرام چینل میں لکھا کہ واشنگٹن بنیادی طور پر فوجی کارروائیوں کو مربوط اور فروغ دیتا ہے اور اس کے ذریعے ہمارے ملک کے خلاف فوجی کارروائیوں میں براہ راست مداخلت کرتا ہے، یوکرین میں تنازع کے آغاز کے بعد سے، واشنگٹن اور نیٹو اتحاد کے یورپی ارکان نے کیف کو بھاری ہتھیار فراہم کیے ہیں۔
ایک ایسا اقدام جس کے بارے میں ماسکو نے بارہا خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو بھاری ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی سے یورپی سلامتی کو خطرہ ہے اور عدم استحکام کا باعث ہے،تاہم، امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں نے کہا ہے کہ وہ تنازع کا فریق بننے سے بچنے کے لیے خود اس جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین