ہماری حکمت عملی الحاق کے نوآبادیاتی منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی اقدامات کو مضبوط بنانا ہے:حماس

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ حماس کی حکمت عملی کا ہدف مشترکہ قومی سرگرمی کو مستحکم کرنا اور نوآبادیاتی الحاق کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینی گروپوں کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔

ولایت پورٹل:اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان  حازم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں ہونے والی قومی کانفرنس دنیا کے لئے ایک پیغام ہے، قاسم نے کہا کہ اس پیغام کا مواد یہ ہے کہ فلسطینی عوام ان منصوبوں کے خلاف متحد ہیں جو فلسطینی مقصد کو نشانہ بناتے ہیں، حماس کے عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ کانفرنس کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  اس کانفرنس کو پوری فلسطینی عوام کی نمائندگی کرنی چاہئے اور یہ مغربی کنارے پر قبضہ کرنے کے نوآبادیاتی منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جاری سرگرمیوں کا حصہ ہے، قاسم نے مزید کہا کہ فلسطین میں قومی سطح پر دیگر مشترکہ اقدامات اٹھائے جانے چاہیے اور  بھی حماس اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رکھے گی۔
حماس کے عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ اس حکمت عملی کا مقصدمشترکہ قومی سرگرمی کو مستحکم کرنا اور فلسطینی گروپوں کی  جانب سے الحاق کے نوآبادیاتی منصوبے کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں اضافہ کرنا ہے،واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں فتح اور حماس نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں مشترکہ کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے، یہ کانفرنس امریکہ اور صیہونی حکومت کے منصوبوں کو مسترد کرتی ہے جس کو لے کر صیہونی کافی پریشان ہیں اور فلسطینی تنظمیوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں  جس کے تحت حال ہی میں انھوں نے حماس کو ہتھیار ڈالنے کے بدلہ میں کئی بلین ڈالر دینے کی پیشکش کی  تھی جس کو حماس کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین