Code : 2569 49 Hit

ہمارے صدر صاحب نے فوجیوں کی حمایت کے بجائے سعودی عرب کے گن گائے؛شرمن کا ٹرمپ پر طنز

باراک اوباما انتظامیہ میں امریکی نائب وزیر خارجہ نے فلوریڈا میں امریکی فوجیوں پر سعودی دہشت گرد کے حملے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر تنقید کی ہے۔

ولایت پورٹل:سابق امریکی نائب وزیر خارجہ وندی شرمن نے ٹرمپ پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صدر محترم نے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں سعودیوں کی حمایت کی لیکن  ہماری فوج کی نہیں کی،قابل ذکر ہے  کہ فلوریڈا میں امریکی فوجی اڈے پر تربیت حاصل کرنے والے سعودی فضائیہ کے ایک فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی ، جس میں تین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،امریکی فیڈرل پولیس کے مطابق حملہ آورمحمد سعید الشمرانی نامی سعودی شہری تھا ، جس نے اپنے تین ساتھی امریکیوں کو آتشیں اسلحہ سے ہلاک کردیا تھا اور خود بھی پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا ، امریکی پولیس کے مطابق اس مہلک فائرنگ سے آٹھ دیگر زخمی بھی ہوئے،سابق امریکی نائب وزیر خارجہ وندی شرمن نے ٹرمپ پر ظنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا حادثہ ہوگیا  اور ہمارے صدر صاحب نے سعودی عرب کی  مذمت کرنے کے بجائے  صرف یہ  ٹویٹ کیا کہ سعودی باد شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ان سے رابطہ کیا ہے اور واقعے پر تعزیت کی ہے اور فائرنگ سے بچ جانے والے افراد سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے، اس کے بعد شرمن نے شمالی کوریا کے مسئلہ میں ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات روکنے کے بارے میں ٹرمپ کے تبصرے کے باوجود کم جونگ ان سے ملاقاتوں کے بعد ، پیانگ یانگ نے متعدد بار مختصر  اور میانہ فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے اتوار کے روز ایک میزائل  کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں  بہت پہلے واشنگٹن نے اعلان کیا تھا کہ اسے بند کردیا گیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین