Code : 2622 45 Hit

ایکسپو 2020 میں ہم پہنچے سمجھو عرب دنیا میں پہنچ گئے:صیہونی اخبار

اسرائیل دبئی میں لگے والی ایکسپو 2020 نمائشگاہ میں شرکت کو عرب دنیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ایک آغاز کے طور پر دیکھ رہاہے۔

ولایت پورٹل:صہیونی اخبار یدیعوت احرنوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام دبئی میں منعقد ہونے والی  ایکسپو  نمائش میں اپنی موجودگی کو ایسے پلیٹ فارم  کے طور پر دیکھ رہے ہیں جہاں سے عرب دنیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جاسکتا ہے،رپورٹ کے مطابق اگلے سال کسی عرب ملک میں پہلی بار دنیا کی سب سے بڑای تجارتی نمائش لگ رہی  ہے ، اسرائیل اس نمائش میں شرکت کے لئے اپنی تیاری میں اضافہ کر رہا ہے اور توقع کر رہا ہے کہ وہ علاقائی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنے نومولود تعلقات کو مزید تقویت بخشے گا،دبئی  میں لگنے والی ایکسپو 2020 نمائش میں دنیا بھر کے 200 سے زیادہ ممالک شرکت کریں گے اور توقع ہے کہ اکتوبر سے شروع ہوکر چھ مہینے تک جاری رہنے والی اس نمائش کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے تقریبا 25 ملین لوگ آئیں  گے،صہیونی اخبار نے مزید لکھا ہے  کہ بیشتر عرب ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات کے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن تل ابیب کی حکومت سلامتی کے مفادات اور ایران جیسے مشترکہ دشمن کا جواز پیش کرتے ہوئے خاموشی سے خلیج ممالک کے قریب ہو رہی ہے،صیہونی اخبار  نے اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے لکھا ہے  ایک عرب ریاست کے زیر اہتمام ایک نمائش میں ایک اسرائیلی پویلین ، اسرائیل کو ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے جس سے وہ عرب دنیا کے عوام کے ساتھ اپنے تعلقات  کومعمول پر لانے میں کامیاب ہوجائے گا ،تاہم  بہت سے تجزیہ کاروں اور سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ عرب دنیا میں رائے عامہ اپنے قائدین کی طرح نہیں سوچتی ہے اور نہ ہی  عرب عوام فلسطینیوں  کی مجرم غیر قانونی اور غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات کی حامی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین