اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ہمارا مؤقف واضح ہے:کویت

کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے اپنے ملک کی مخالفت کا اعادہ کیا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم نےفلسطین کی فتح موومنٹ کی سنٹرل کمیٹی کے سکریٹری جبرئیل رجوب سے ملاقات کی، ملاقات کے دوراندونوں فریقین نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،رپورٹ کے مطابق  کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اجلاس کے دوران زور دیاکہ ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ فلسطینی زمینوں پر قبضہ ختم ہونا ضروری ہے۔
 انہوں نے یہ بھی کہا کہ کویت فلسطین میں قومی اتحاد اور قومی مفاہمت کا خیرمقدم کرتا ہے،الغانم نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرنے پر کویت کا مؤقف مستحکم ہے، ہم تل ابیب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مرحلے میں داخل نہیں ہوں گے، ہم پہلے ہی اس سلسلے میں اپنا مؤقف بیان کر چکے ہیں، کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطین میں قومی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں محمود عباس کے حالیہ فرمان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ فطری طور پر  کویت نے فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کا خیرمقدم کیا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے جمعہ کے روز   فلسطینی پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے لئے تاریخ کا اعلان کیا، محمود عباس کے جاری کردہ ایک فرمان کے مطابق  فلسطینی پارلیمانی انتخابات کی تاریخ 22  مئی ہے جبکہ  صدارتی انتخابات 31 جولائی کو ہوں گے ، یادرہے کہ  پندرہ سالوں میں یہ پہلا الیکشن ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین