ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے؛الحدیدہ کے گورنر کا سعودی اتحاد کو انتباہ

یمن کے صوبہ الحدیدہ کے گورنر نے کہا ہے کہ مغربی یمن کے سلسلہ میں ہونے والے سویڈن معاہدے کے ایک سال کے اندر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد نے وہاں 30000 سے زیادہ بار جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحدیدہ  کے گورنر نے سعودی اتحاد کی جانب سے اقوام متحدہ کی شراکت کے ساتھ سویڈن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیر نظر ہونے والے اس معاہدہ کے ایک سال کے اندرجارح اتحاد نے تیس ہزار سے زیادہ مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی ہے،یاد رہے کہ سویڈن معاہدہ صنعا اور سعودی عرب میں  مقیم یمنی مستعفی حکومت کے مابین  ہونے والا معاہدہ ہے ، جس کے مطابق الحدیدہ صوبہ میں  جنگ بندی ہوگی لیکن سعودی اتحاد کی طرف سے اس معاہدہ کی  خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،محمد عیاش قحیم نے المسیرہ نیوز ایجنسی کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے حملہ آور اور جارح اتحاد کو ہری جھنڈی دکھائی ہے،الحدیدہ کے گورنر نے زور دے کر کہا کہ یمنی قوم نے الحدیدہ میں اب تک دشمن کی جارحیت کے جواب میں صبر سے کام لیا ہے لیکن اب مزید صبرنہیں ہوگا اس لیے کہ اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،یمنی مذکورہ  عہدیدار نے الدریھمی کے رہائشیوں سے شہر چھوڑنے اور گھر چھوڑنے کی ریڈ کراس کی درخواست کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو الدریھمی  کےلوگوں کو کھانا اور انسانی امداد فراہم کرنا چاہئے  نہ کہ  ان سے اپنے گھر چھوڑنے کا مطالبہ  کرنا چاہئے،قابل ذکر ہے کہ الدریھمی شہر بحر احمر کے ساحل پر مغربی یمن میں واقع الحدیدہ صوبہ کا ایک قصبہ ہے جس  کے چاروں طرف سعودی اتحاد کا محاصرہ ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین