عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا:ایران

ایران کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور جوہری ادارے کے انسپکٹروں کو ملک بدر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔
خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے رضاکارانہ طور پر اضافی پروٹوکول کو قبول کیا ہے اور ہم اس کو متوقف کرسکتے ہیں البتہ بین الاقوامی جوہری ادارے کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہےگا اور ایران جوہری ادارے کے انسپکٹروں کو ملک بدر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف علاقائي ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آذربآئیجان کے وزیر خارجہ، صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے ، خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا باکو کا دورہ بڑی اہمیت کا امل ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین