ہمارے بچوں کو آزاد کیا جائے؛یمنی مغوی جوانوں کی ماؤں کا مطالبہ

یمن میں اغوا کیے گئے جوانوں کی ماؤں نے احتجاج اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے سعودی اماراتی اتحاد کے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنے اغوا کیے گئے بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:خبر نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اماراتی اتحاد کے زیر کنٹرول علاقوں میں اغوا یا نظربند کیے گئے جوانوں کی ماؤن نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے اپنے بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اغوا ہونے والے افراد کی ماؤں،بیویوں اور بچوں نے سوشل میڈیا میں پیغامات بھی ارسال کیے کہ ان کے جوانوں کو بچایا جائے۔
یادرہے کہ اغوا کیے گئےیمنی جوانوں کی ماؤں نےاس سے پہلے بھی متعدد بار احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال الجزیرہ  نیوز چینل نے دستاویزات اور عینی شاہدین کی گواہیوں پر مبنی ایک مفصل  تحقیقی مطالعہ میں  جنوبی یمن میں سلسلہ وار قتل اور وہاں کی خفیہ جیلوں میں نظربند افراد  پر کیے جانے والےتشدد میں متحدہ عرب امارات کے کردار کی تصدیق کی تھی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سن 2015 اور 2019 کے درمیان جنوبی یمن میں 100 سے زیادہ افراد قتل ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے عسکریت پسندوں اور غیر ملکی فوجیوں کے زیر کنٹرول خفیہ جیلوں میں ہزاروں یمنی گرفتار اور لاپتہ ہوچکے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کو طرح طرح کی نفسیاتی اور جسمانی اذیتیں دی جاتی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین