Code : 2262 125 Hit

ہمارے بھائیوں نے ہماری پیٹھ میں خنجرگھونپا ہے:شام

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں ہماری سب سے زیادہ مدد ایران نے کی ہے جبکہ ہماری عرب برادری نے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔

ولایت پورٹل:شام کے وزیر خارجہ نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہےدہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں شام کی سب سے زیادہ مدد ایران نے کی ہے جبکہ ہمارے عرب بھائیوں نے تو ہماری پشت میں خنجر ہی گھونپا ہے،شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے عرب لیگ میں اپنےواپس آنے کے سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع عرب لیگ کے رکن ممالک سے متعلق ہے اور ان کا فیصلہ امریکہ کے فیصلے کے مطابق  ہی ہوگا، انہوں نے عراق اور شام کے مشترکہ باڈر ابو کمال  کےکھولنے کے سلسلے میں کہا کہ یہ بارڈر کھولنا عام  سی بات ہے  اور عربی ممالک کے درمیان ایسا ہی ہونا چاہئے اگرچہ امریکہ نے ابو کمال باڈر کو نہ کھولے جانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کر ڈالی لیکن پھر بھی یہ کھلی  جو ایک اچھا قدم ہے،شام کے وزیر خارجہ نے عراق شام سرحد پر صہیونیوں کی طرف سے ہونے والے حالیہ حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکہ کی مدد اور اس کے تعاون کے ساتھ  کیے ہیں، ولیدالمعلم نے شام کے آئین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موضوع پر اٹھارہ مہینے تک بحث ہوئی ہے اور یہ معاملہ مکمل طور پر شام کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کسی بھی صورت میں بیرونی ممالک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ترکی کے بارے میں کہا کہ ترکی ایک دشمن ملک ہے جس نےشام کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے اگر یہ اچھا ہمسایہ بننا چاہتا ہے تو اپنی نیک نیتی کا ثبوت دے اور اپنی فوج  شام کی حدود سے نکال لے،ولید العلم نے  یمن کی جنگ کے بارے میں کہا کہ یہ جنگ بے فائدہ ہے اور اس سلسلے میں دونوں فریق کو مذاکرات کے ذریعے راہ حل تلاش کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اگرامریکہ اور فرانس کی فوجیں شام سے نہیں نکلیں گی تو اس کے لیے ہم قانونی چارہ جوئی کرنے پر مجبور ہونگے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम