ہماری فوج کسی لائق نہیں:صیہونی جنرل

صہیونی فوج کے ایک جنرل نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ انہوں نے فوجی یونٹوں میں خامیوں کا مشاہدہ کیا ہے، واضح کیا کہ اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو صیہونی فوج آئندہ ہوئی بھی جنگ نہیں جیت سکے گی۔

ولایت پورٹل:صیہونی حکومت کے چینل 14 نے صیہونی فوج کے جنرل اور فوجیوں کی شکایات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سابق چیئرمین اسحاق برک کا انٹرویو نشر کیا، رپورٹ کے مطابق برک نے انٹرویو میں کہا کہ لاپرواہی اور فوجی رویے میں نقائص کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی یونٹس اور کیمپوں کے اندر واضح کمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کچھ فوجی یونٹوں کا دورہ کیا جہاں واضح فوجی کمیاں  دیکھنے کو ملیں جن میں فوجی نظم و ضبط کی کمی اور فوجی رویے میں نقائص شامل تھے، برک نے زور دے کر کہا کہ اگر فوجی حالات بہتر نہ ہوئے تو اسرائیلی فوج پیش قدمی نہیں کرے گی اور مستقبل میں کوئی فوجی لڑائی نہیں جیت سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج جنگ میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں ہے اور ساتھ ہی کمانڈرز اور فوجی حکام فوج میں موجود خامیوں اور مسائل پر توجہ نہیں دیتے،اسحاق برک نے زور دے کر کہا کہ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی جنگ میں بہت زیادہ جانی نقصان ہو گا اور روزانہ اوسطاً 3000 میزائل کئی محاذوں سے مقبوضہ علاقوں پر فائر کیے جائیں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین