ولایت پورٹل:العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبد الہادی الدراجی عراق کی الحشد الشعبی کے ایک کمانڈرنے پیر کے روز امریکہ کو دھمکی دی کہ الحشد الشعبی کی جانب سے سخت ردعمل دیا جائے گا،انہوں نے العہد نیوز ٹی وی چینل کو بتایا کہ کل کے امریکی حملے پر الحشد الشعبی کا ردعمل کافی سخت ہوگا،الدراجی نے مزید کہا کہ امریکہ نے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے احترامی کی ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ الحشد الشعبی کے کمانڈروں کوایران کے ساتھ رابطہرکھنے کا حق ہے ، کہا کہ"الحشد کے ٹھکانوں پر امریکہ کی بمباری کا قانونی اور عملی طور پر جواب دینا ضروری ہے،یاد رہے کہ امریکی فوج کےلڑاکا طیاروں نے گذشتہ رات شام کی سرحد پر الحشد الشعبی تنظیم سے وابستہ حزب اللہ کے متعدد ہیڈ کوارٹرز پر بمباری کی اور امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی تصدیق کی،اس فضائی حملے میں الحشد الشعبی کے کم سے کم28جوان شہید ہوئے۔
ہماراانتقام بڑا سخت ہوگا؛الحشد الشعبی کا امریکہ کو انتباہ
الحشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کی افواج ملک کے مغرب میں واقع عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیں گی۔

wilayat.com/p/2726
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین