دوسرے عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرنےکی لائن میں لگے ہیں: امریکہ

مشرق وسطی کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیانات میں دعوی کیا ہے کہ دوسرے عرب ممالک بھی صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔

ولایت پورٹل:مشرق وسطی کا سفر کرنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دوسرے عرب ممالک بھی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔
یادرہے کہ حالیہ مہینوں میںمتحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان نے امریکی دباؤ میں آکر صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔
پومپیو نے العربیہ نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ واشنگٹن خطے میں امن لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، انھوں نے کہا کہ امریکہ ایران کی جانب سے  لاحق خطرے کے پیش نظر خطے میں امن کے حصول کے لئے کوشاں ہے۔
پومپیو نے اپنے بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران سب کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔
یادرہے کہ کل بھی انہوں نے دعوی کیا تھاکہ اگرچہ ایران کی صلاحیتوں کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی امریکی مہم بہت کامیاب رہی ہے لیکن آمنے سامنے ایران کا مقابلہ کرنے کے تمام آپشن ابھی بھی میز پر ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین