مصری صدر کی زبانی آل نہیان کی تعریفیں

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل کے سربراہ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے اتوار کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

ولایت پورٹل:الاہرام اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بن زائد نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی  جس میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور قاہرہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر مریم الکعبی نے شرکت کی، رپورٹ کے مطابق السیسی نے مصر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات کا حوالہ دیا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی خواہش پر زور دیا کہ باہمی مفادات کے حصول اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
ملاقات میں تازہ ترین علاقائی صورتحال اور مشترکہ تشویش کے مسائل کا جائزہ لیا گیا نیز السیسی نے عرب قوم کے آگے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کی اہمیت پر زور دیا،متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے خطے میں مصر کے اہم کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے عرب دنیا میں سلامتی اور استحکام کا کلیدی ستون قرار دیا۔
انہوں نے عرب ممالک کے درمیان یکجہتی کو مضبوط بنانے اور مشترکہ عرب اقدام کے لیے کام کرنے کی مصر کی خواہش کی بھی تعریف کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین