Code : 2531 40 Hit

صیہونزم کی مخالفت یہود دشمنی ہے؛ فرانسیسی پارلیمنٹ کی صیہونیوں کی خدمت

فرانسیسی قانون ساز کونسل نےایسا بل منظور کیا ہے جس میں صیہونزم کی مخالفت کو یہود دشمنی سے تعبیر کیا جائےگا۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار یدیوت ایرونوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ منگل کے روز فرانس کی پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی حمایت میں ایک بل منظور کیا ، جس کے تحت صیہونیوں کی مخالفت کو یہودیت کی مخالفت  قرار دیا  گیاہے،صیہونیزم کی مخالفت کو یہودیت کی مخالفت قرار دیے جانے والے اس بل کو 154 موافق اور 72 مخالف ووٹوں سے پاس کیا گیا،قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گذشتہ سال فرانس میں یہودی نمائندوں کی کونسل کے سالانہ اجلاس میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ صیہونیت دشمنی در اصل یہود دشمنی کی ہی ایک شکل ہے اور ہم  جلد ہی اپنے ملک میں اس سے متعلق  قوانین میں ترمیم کریں گے،اس بل کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس منظوری سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت  کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی کسی بھی قسم کی تنقید کو روکا جاسکے گا کیوں کہ اس بل کی روشنی میں تل ابیب پر کسی بھی تنقید کو یہودیت دشمنی کے تحت قرار دیا جاسکتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम