Code : 1237 7 Hit

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی صوبہ حماۃ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی؛متعدد دہشتگرد ہلاک

شامی فوج نے صوبہ حماہ میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد داعشیوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:سانا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج شامی فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے ہیں،شامی سرکاری فوج نے  صوبہ حماہ کے مضافاتی علاقے سہل الغاب میں  تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے،واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے،شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکا، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے شام پر یلغار کے ساتھ شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا لیکن شامی فوج، عوام اور حکومت نے اپنے اتحادیوں کے تعاون من جملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مبصرین کے مشوروں سے شام میں داعش کی کمر توڑ دی اور دیگر دہشت گرد گروہ بھی یا تو شکست کھا چکے ہیں یا نابودی کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम