قابض صیہونیوں کے خاتمے کے ساتھ ہی جامع امن قائم ہوسکتا ہے:عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے مسئلۂ فلسطین کے تئیں اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یروشلم فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے مسئلۂ فلسطین کے تئیں اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا، الحداد نے القدس کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ ایک بار پھر  ہم فلسطین کے لئے باضابطہ طور پر اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں  جس نے ہمیں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے خلاف متحد کیا ہے، عراقی عہدیدار نے تاکید کی کہ عراق  اپنی حمایت سے  اس بات پر زور دیتا ہے کہ یروشلم فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے کے ساتھ ہی خطے میں جامع امن قائم ہوسکتا ہے، عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ عراق صدی  ڈیل معاہدے کے نتائج سے پریشان نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ یہ امن منصوبہ امریکہ نے تجویز کیا ہے اوراسی نے اس پر عمل درآمد کیا ہے، یہ منصوبہ صیہونی حکومت کی قابض پالیسیوں کی حمایت میں تیار کیا گیا ہے،الحداد نے زور دے کر کہا کہ آج ہمیں فلسطینی عوام کی حمایت اور یروشلم کو یہودی بنانے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عملی اور حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق غزہ اور فلسطین کے دیگر حصوں میں صیہونی حکومت کے تشدد اور جارحیت کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین