فلسطینی مزاحمتی تحریک کے اتحاد سے ہی صیہونی دشمن پر کامیابی مل سکتی ہے:ایرانی صدر

ایرانی صدر نے تمام فلسطینی گروہوں اور دھاروں کے اتحاد و یکجہتی کو صیہونی دشمن کے خلاف فتح کی کلید قرار دیا اور تاکید کی کہ  تمام فلسطینیوں کی متحدہ تحریک بالآخر القدس کی آزادی کے ہدف تک لے جائے گی لہذا اس میں کوئی خلل نہیں ہونا چاہیے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران میں نئی فلسطینی سفیر سلام زاوی کی اسناد منگل 7 فروری کو اس ملک کے صدر کو پیش کی گئیں، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ملک میں فلسطین کی نئی سفیر کی اسناد حاصل کرنے کے بعد کہاکہ  فلسطینی عوام کی حمایت اور القدس کی آزادی عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کا حقیقی حامی ہے۔
 ایرانی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو تمام اسلامی ریاستوں اور اقوام کی اولین ترجیح ہونا چاہیےجبکہ کچھ لوگ فلسطین کی ترجیح کو دیکھتے ہوئے مغرب کے سیاسی کھیل میں الجھ گئے اور کمزور معاہدوں پر بھروسہ کرکے فلسطینی عوام کی حریت پسند تحریک کو سست کر نے کی کوشش کررہے کہ جبکہ  انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ اپنے وعدےکی خلاف ورزی کرنے والے ہیں۔
رئیسی نے مزید کہاکہ  فلسطینی عوام صیہونی حکومت اور مغربی حامیوں کو جو پیغام دے رہے ہیں وہ مزاحمت کا پیغام ہے اور صیہونیوں کو معلوم ہو نا چاہیے کہ اگر فلسطینی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تو ان کا حساب بدل جائے گا،پھرانھیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین