یورپ میں جاری اسلامو فوبیا سب مسلمانوں کے لئے خطرہ ہے:ترکی کے صدر

ترکی کے  صدر نے غیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو پورپ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے یوروپی یونین کے ساتھ معاہدے کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکی طویل عرصے سے یورپ کی ناانصافی اور "اسٹریٹجک اندھا پن" کا شکار ہے۔

ولایت پورٹل:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے غیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو پوررپ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے یورپ کے ساتھ 2016 کے معاہدے کی تازہ کاری کا مطالبہ کیا ہے، اردغان نے انقرہ میں یورپی یونین کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو طویل عرصے سے قبرص اور مشرقی بحیرہ روم میں یورپ کی جانب سےسنگین ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا ہے  اور ہم یورپ کے اسٹریٹجک اندھے پن کا مشاہدہ کر چکے ہیں،انہوں نے ڈیلی صباح کو بتایا کہ ترکی کو رکن کی حیثیت سے قبول کرنے کا معاہدہ اس بلاک کے لئے ایک اہم انتخاب ہےجو برطانیہ کے نکل جانے سے پیدا ہونے والے خلا کو دور کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
 ترک صدر نے مزید کہاکہ تارکین وطن کےسلسلہ میں  18 مارچ  2016  ہونے والے معاہدے کو اپ ڈیٹ کیا جانا چاہئے تاکہ تعلقات میں اس کی مثبت رفتار کو برقرار رکھا جاسکے،یوروپی یونین نے تارکین وطن کے ساتھ ترکی کی کوششوں میں مدد کے وعدے کیے تھے  جیسے سرحد پر پہلے سے تیار شدہ مکانات کی تعمیر  لیکن ان میں سے کسی پر بھی عمل نہیں ہوا، انھوں نے یہ سوال پوچھتے ہوئے کہ کیا ترکی کے علاوہ یورپ میں بھی کوئی دوسرا ملک ہے جو اب بھی داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کررہا ہے ، ،انھوں نے مزید کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ نیٹو کے ممبر ممالک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں تنہا کیوں چھوڑ دیا؟


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین