Code : 4018 8 Hit

سعودی حکام کی جانب سے ہر پچاس حاجیوں پر ایک ہیلتھ سپروائزر تعینات

سعودی وزارت صحت نے ہر 50 حاجیوں کے لئےایک "ہیلتھ سپروائزر" مقرر کیا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس  کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے اس سال کے حج کے دوران  ہر 50 حاجیوں کے لئےایک "ہیلتھ وارڈن" مقرر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق  سعودی حکومت نے یہ فیصلہ اس مقصد کے ساتھ کیا ہے کہ حفظان صحت کے تمام ضوابط کو پورا کیا جاسکے ، حجاج کے مابین معاشرتی فاصلاتی منصوبے پر عمل پیرا ہونے کی پابندی کرے اور اعمال حج انجام دینے کے دوران حاجیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کیا جاسکے۔
واس نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ "ہیلتھ وارڈن"  عازمین کو درکار معلوماتی پیغامات اور صحت سے متعلق مشورے فراہم کرنے اور منتقل کرنے کا ذمہ دار ہے اس کے علاوہ ، وہ کورونا میں مبتلا ہونے والے  کسی بھی مشتبہ فرد کے مشاہدے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو خبر دیتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے حجاج کرام کے لئے صحت کے پروٹوکول کا آغاز کیا ہے جبکہ اس سال حج صرف سعودی شہریوں کی محدود شرکت اور دوسرے ممالک سے حجاج کرام کی موجودگی کے بغیر منعقد ہو رہا ہے،سعودی عرب نے کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے صرف ایک ہزار عازمین حج کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے،اور مقدس مقامات مقدس منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں صرف وہی افراد  داخل  ہوسکتے ہیں جنہیں اس کے لیے اجازت دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 10000 سعودی ریال (2650ڈالر) جرمانہ عائد کیا ہے نیز اگر اس خلاف ورزی کو دہرایا گیا تو جرمانہ دوگنا ہوجائے گا جو کافی بڑی رقم ہے اور ہر شخص اس کو ادا نہیں کرسکتا ،سعودی حکام نے اتنے سخت قوانین اس لیے رکھے ہیں تاکہ  حج کے موسم میں کم سے کم لوگ مکہ میں داخل ہوسکیں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین