شام کے ایک گاؤں والوں نے امریکی دہشتگردوں کو گذرنے کی اجازت نہیں دی

شمال مشرقی شام کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے پانچ امریکی بکتر بند گاڑیوں کو گاؤں سے نہیں گذرنے دیا اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

ولایت پورٹل:سوریانا ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرقی شہر قمیشلی کے گاؤں حامو کے رہائشیوں نے ایک بار پھر امریکی دہشت گرد عناصرکا مقابلہ کرتے ہوئےامریکی قابضین سے تعلق رکھنے والے فوجی قافلے کی نقل و حرکت روک دی۔
امریکی فوج کے اس قافلے میں پانچ بکتر بند گاڑیاں تھیں جنہیں رہائشیوں اور شامی فوج نے گاؤں سے گزرنے کی اجازت نہیں دی  اور انہیں واپس جانے پر مجبور کیا۔
مذکورہ گاؤں کے رہائشیوں نےاس سے قبل بھی ایک امریکی فوجی قافلے کو بھی روک لیا  اور اس  کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
حامو کے متعدد رہائشیوں نے امریکی بکتر بند گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور امریکی عناصر کو جب  رہائشیوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تو وہ  واپس پلٹ گئے۔
واضح رہے کہ امریکی دہشت گرد شام کے شمال مشرقی صوبہ حسکہ اور مشرقی صوبہ دیر الزور میں شامی تیل لوٹنے کے لئے موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کہلانے والے عناصر  جو اکثر کرد ملیشیا اور امریکہ کا آلہ کار شمار ہوتے ہیں  شام کے تیل کو لوٹنے میں امریکی عناصر کی مدد کر رہے ہیں۔
حال ہی میں  نیوز ذرائع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ اور کرد عناصر داعش دہشت گردوں اور ترکی سے وابستہ دہشت گرد عناصر کے تعاون سے شام کا تیل لوٹ رہے ہیں۔




1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین