صہیونی یمن میں اپنے قدم جمانے کے درپے ہیں:یمنی وزیر

یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت متحدہ عرب امارات کے راستے یمن میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ولایت پورٹل:القدس العربی  کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ الشامی نے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت یمن میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یمن کی اسٹریٹجک حیثیت کے پیش نظر  صہیونی دشمن اس ملک کو اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے اور متحدہ عرب امارات کے توسط سے یہاں اپنے پیر جمانے کی کوشش کرتا ہے۔
الشامی نے مزید کہا کہ ہم مستعفی یمنی حکومت کے عناصر اور جنوبی عبوری کونسل کے صہیونی حکومت کے ساتھ رابطے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الشامی کے یہ اظہار خیالات متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی یمن عبوری کونسل اور تل ابیب کے مابین خفیہ مذاکرات اور دونوں فریقین کے مابین اچھے تعلقات کے بارے میں کل صیہونی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے بعد سامنے آئے ہیں۔
یادرہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے اسرائیلی اخبار’’ اسرائیل هیوم ‘‘ میں یمن میں اسرائیل کا نیا خفیہ دوست" کے عنوان سے کل شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں لکھا ہےکہ عیدروس قاسم عبد العزیز الزبیدی کی سربراہی میں جنوبی یمن کی نئی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین