مغربی پٹی میں قابض فوج کا حملہ؛متعدد فلسطینی گرفتار

صیہونی قابض حکومت کی فوجی دہشتگردوں نے مغربی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملہ کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں پر دھاوا بولا اورمتعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 11فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے مقبوضہ شہر قدس ، رملہ ، نابلس اور قلقیلیه  علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر گیارہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلط کردہ صدی ڈیل کے منصوبے کی رونمائی کیے جانے کے بعد سے  صیہونی قابض حکومت کی دہشتگرد فوج نے مغربی پٹی کے شہروں اور دیہاتوں میں اپنے جارحانہ حملے تیز کر دیے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کررہی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین